the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


انڈونیشیا کی بحریہ نے سمندر سے انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے تباہ ہونے والے ایئرایشیا کے جہاز کا پچھلا حصہ نکال لیا ہے۔

انڈونیشیا کی بحریہ بلیک باکس کی بھی تلاش کر رہی ہے۔ یہ بلیک باکس جہاز کے پچھلے حصے سے علیحدہ ہو گیا ہے۔

اس سے قبل ریسکیو حکام کے مطابق انھیں بحیرۂ جاوا میں ایک سگنل موصول ہوا تھا جس کا تعلق ممکنہ طور پر جہاز کے بلیک باکس سے ہو سکتا ہے۔

اب تک ریسکیو ٹیموں نے سمندر سے 46 لاشیں نکال لی ہیں۔ حکام کا اندازہ ہے کہ بیشتر مسافروں کی لاشیں فیوزیلاژ (جہاز کا مرکزی حصہ جہاں مسافر بیٹھتے ہیں) میں ہیں، تاہم ابھی تک فیوزیلاژ نہیں مل پایا۔

انڈونیشیا کی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی کمیٹی کے ایک اہلکار کے مطابق انھیں ’جہاز کا



ملبہ تلاش کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے سگنل کے موصول ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور ہمارے خیال میں یہ جہاز کا بلیک باکس ہی ہے اور غوطہ خوروں کو اس کی تصدیق کرنا ہے۔ بدقسمتی سے بلیک باکس طیارے کے دم سے الگ ہو گیا تھا اور اب غوطہ خوروں کو اس کی اصل جگہ کی نشاندہی کرنی ہے۔‘

بلیک باکس کی مدد سے تفتیش کاروں کو جہاز کے تباہ ہونے کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

ایئر ایشیا کا یہ جہاز 28 دسمبر کو انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا سے سنگاپور جا رہا تھا کہ خراب موسم کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز پر 162 افراد سوار تھے۔

اس وقت جہاز کے ملبے اور لاشوں کی تلاش میں مختلف ملکوں کے 30 جہاز حصہ لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ چھ ہوائی جہاز اور 14 ہیلی کاپٹر بھی ان کارروائیوں میں شامل ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.